بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق بحریہ ٹائون فیز تھری میں فائرنگ کا واقعہ رشتے کے تنازع پر پیش آیا ، زخمیوں کوپمز منتقل کر دیا گیا۔ مرنے والوں کا تعلق آزاد کشمیر سے بتایا جا رہا ہے۔
فیصل آباد، تھانے پر حملہ، حوالات میں بند 3 بھائی قتل، ایک شدید زخمی
پولیس ذرائع کے مطابق نوید نامی شخص کی بہن سے شہزاد نے پسند کی شادی کی تھی ، مبینہ طور پر نوید نے فائرنگ کرکے اپنے بہنوئی کے دو ساتھیوں کو قتل کیا جس پر شہزاد کے ساتھیوں کی فائرنگ سے نوید بھی جاں بحق ہو گیا۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے ، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔