میانمار میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز آنے والے 7.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں کے باعث تباہ ہونے والی عمارات، مکانوں اور دیگر کے ملبے تلے دب کر ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد1002 ہو گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 2 ہزار 376 تک پہنچ گئی ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے گرین لینڈ کا حصول ضروری قرار دیدیا
شہر ماندالے اور رنگون میں بجلی معطل ہے اور انٹرنیٹ سروس بھی متاثر ہے، خبر ایجنسی کے مطابق اب بھی کچھ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔
اس موقع پر پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تھائی لینڈ اور میانمار میں تباہ کن زلزلے پر دکھ کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تھائی لینڈ اور میانمار کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ہماری دعائیں تھائی لینڈ اور میانمار کے عوام کے ساتھ ہیں، دونوں ممالک کے لیے آفت سے جلد ازجلد بحالی کی دعا کرتے ہیں۔