افغان مہاجرین کی واپسی کی ڈیڈ لائن تبدیل نہیں ہو گی، ترجمان دفتر خارجہ

ہم نیوز  |  Mar 27, 2025

دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کی واپسی کی ڈیڈ لائن میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ان کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کی واپسی کی 31 مارچ کی ڈیڈ لائن تبدیل نہیں ہوگی، افغان سر زمین پر دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کا مسئلہ اہم ہے، دہشت گرد پناہ گاہیں پاک افغان تعلقات میں سنگین رکاوٹ ہیں۔

ہم نے قرضے کی زندگی کو وقار کی زندگی میں بدلنا ہے، وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ ہم اس مسئلے کے حل تک بات چیت جاری رکھیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ نمائندہ خصوصی محمد صادق نے افغانستان کا دورہ کیا،انہوں نے قائم مقام وزیر خارجہ امیر متقی سے ملاقات کی اور پاک افغان تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی سے دنیا کو آگاہ کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے بعض ماہرین کی رپورٹس دیکھی ہیں، بیانات میں حقائق کی درستگی اور سیاق و سباق کو ملحوظ رکھنا ضروری ہے، اقوام متحدہ کے بعض ماہرین کے تبصرے متوازن نہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی نظر انداز نہیں کی جا سکتی، جعفر ایکسپریس آپریشن میں ہلاک 5 دہشت گردوں کی لاشیں زبردستی لینے کی کوشش کی گئی، لاشیں زبردستی لینا شرپسندوں اور دہشت گردوں کے گٹھ جوڑ کا ثبوت ہے۔

ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ پولیس نے لاشیں واپس حاصل کر لیں،قانون کی عملداری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، کسی بھی فرد یا گروہ کو انسانی حقوق کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت نہیں،ریاست کو شہریوں کے تحفظ اور امن و امان برقرار رکھنے کے لئے اقدامات کا اختیار ہے۔

جعفر ایکسپریس 16 روز بعد بحال، پشاور سے کوئٹہ کے لئے روانہ

انہوں نے کہا کہ پاکستان روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کر تا ہے،مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہیں، عالمی برادری کو بھارتی دہشت گردی پر ڈوزئیر کے ذریعے آگاہ کرتے رہتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ امریکی ایوان نمائندگان میں پیش کردہ بل سے آگاہ ہیں،امیدہے امریکی ایوان ہائے نمائندگان پاک امریکا تعلقات میں بہتری کے لیے اقدامات کرے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More