خیبرپختونخوا حکومت کا اگلے مالی سال میں ترقیاتی پروگرامز کا حجم 33 ارب رکھنے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Mar 27, 2025

خیبرپختونخوا حکومت نے اگلے مالی سال میں ترقیاتی پروگرامز کا حجم 33 ارب رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں اس کی منظوری دے دی گئی، محکمہ اطلاعات کے مطابق اجلاس میں خیبر پختونخوا مائنز اینڈ منرلز ایکٹ میں ترامیم کی منظوری بھی دی گئی۔

افغان مہاجرین کی واپسی کی ڈیڈ لائن تبدیل نہیں ہو گی، ترجمان دفتر خارجہ

کابینہ اجلاس میں آرٹسٹ ویلفیئر اینڈوومنٹ فنڈ کیلئے 5 کروڑ روپے جاری کرنے اور فاٹا یونیورسٹی کیلئے ایک کروڑ 40 لاکھ روپے فنڈ کی منظوری بھی دی گئی۔

محکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ فیملی ویلفیئر اسسٹنٹس کے لئے ٹریول الاؤنس 3000 روپے کرنے کی منظوری بھی دے دی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More