سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آ گیا

ہم نیوز  |  Mar 29, 2025

ریاض: سعودی عرب میں عیدالفطر کا چاند نظر آگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔ جس کے بعد سعودی عرب میں عیدالفطر 30 مارچ بروز اتوار کو ہو گئی۔

جرمنی میں بھی عیدالفطر کا چاند نظر آگیا اور وہاں کی عوام بھی کل مذہبی جوش و جذبے سے عید منائے گی۔ یونان، متحدہ عرب امارات اور قطر میں بھی عیدالفطر اتوار کو منائے جائے گی۔

دوسری جانب انڈونیشیا اور ملائیشیا میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔ جس کے بعد وہاں عیدالفطر 31 مارچ بروز پیر کو منائے جائے گی۔ برونائی، آسٹریلیا، بنگلادیش سمیت کئی ممالک میں چاند نظر نہیں آیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ اور یورپی یونین کا بھی میانمار اور تھائی لینڈ کیلئے امداد کا اعلان

جن ممالک میں ہفتے کو شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔ وہاں عیدالفطر 31 مارچ بروز پیر کو منائے جائے گی۔

پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اتوار کو ہو گا۔ جس میں عیدالفطر سے متعلق اعلان کیا جائے گا۔ پاکستان میں بھی عید الفطر 31 مارچ بروز پیر کو ہونے کا قوی امکان ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More