کل عید الفطر ہوگی یا نہیں؟ چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

سچ ٹی وی  |  Mar 30, 2025

پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا ابوالخبیر آزاد کریں گے جبکہ صوبائی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے علاقوں میں ہوں گے۔

پاکستان کے اسپیس ادارے، "سپارکو" کا کہنا ہے کہ شوال کا چاند گزشتہ روز پاکستانی وقت کے مطابق 3 بج کر 58 منٹ پر تشکیل پا چکا، اتوار کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 27 گھنٹے ہو گی، آج پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے کا قومی امکان ہے۔

پاکستان میں بوہری کمیونٹی بھی آج عید الفطر منا رہی ہے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ ایمل ولی خان نے بھی آج عید منانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

دوسری جانب آج سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت مختلف خلیجی ممالک میں عیدالفطر منائی جا رہی ہے جبکہ برطانیہ اور کینیڈا سمیت یورپ کے مختلف ممالک میں عید 31 مارچ کو ہونے کی توقع ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More