خیبرپختونخوا سے کسی افغان باشندے کو زبردستی نہیں نکالیں گے، گنڈاپور

ہم نیوز  |  Apr 04, 2025

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا کہنا ہےکہ کہ صوبائی حکومت افغان باشندوں کو زبردستی نہیں نکالے گی تاہم اگر کوئی رضاکارانہ طور پر جانا چاہے تو ہم ان کو بھجوا دیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہماری روایات ہیں کہ ہم کسی کو باہر نہیں نکال سکتے، ہم نے افغانیوں کے لیے کیمپ لگائے ہیں، انہیں کھانا کھلارہے ہیں ۔

مزید بولے کہ افغانستان میں جب تک امن نہیں ہوگا اس پورے خطے میں امن نہیں ہوسکتا۔اعتماد کا رشتہ بنانا پڑے گا، جب تک افغانستان اور بارڈر ایریاز میں امن نہیں ہوتا حالات ٹھیک نہیں ہوں گے۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ دفترخارجہ کے کہنے پر ہی ہم افغانستان کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں، افغان مہاجرین کے حوالے سے وفاق کی پالیسی غلط ہے۔

علی امین گنڈاپور سکیورٹی کمیٹی کے اندرکچھ اور باہر کچھ کہتے ہیں، گورنر خیبرپختونخوا

وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ دہشت گردی پاکستان میں اس لیے ہے کہ یہ اسلامی ملک ہے، جہاں سے غزوہ ہند ہونی ہے وہ یہی خطہ ہے، امریکا اور پاکستان کے درمیان معاہدہ ہوا جس میں لکھا ہے اس خطے میں معدنیات ہیں اور اس کے بعد سے یہاں دہشت گردی کے واقعات ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو سب سے زیادہ پریشانی امن و امان اور دہشت گردی کا تھا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور  نے سرکاری ملازمین کے ساتھ احتجاج کی وارننگ بھی دی۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اپریل میں این ایف سی ایوارڈ کیلئے اجلاس بلانے کا وعدہ کیا گیا ، این ایف سی ایوارڈ ہمارا حق ہے ۔ ہمیں ہمارا فنانشل حق  جان بوجھ کر نہیں دیا جا رہا ۔

بولے کہ خیبر پختون خوا کا حق نہ ملا تو سڑکوں پر نکلیں گے، عوام، پولیس اور سرکاری ملازمین کو بھی ساتھ لاؤں گا ، صوبہ اور عوام لاوارث نہیں، جو اپنا حق نہ لے سکیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More