سکیورٹی فورسز کا ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن ، سرغنہ سمیت 9 خارجی ہلاک

ہم نیوز  |  Apr 07, 2025

سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے 9 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ٹکوارہ میں 6 اور 7 اپریل کی درمیانی شب آپریشن کیا گیا ، سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 9 خوارج ہلاک ہو گئے۔

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 16 خارجی ہلاک

ہلاک ہونے والوں میں ایک انتہائی مطلوب خارجی سرغنہ شیرین بھی شامل تھا ، مارے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔خارجی رِنگ لیڈر شیرین قانون نافذ کرنے والے اداروں کو متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شیرین کئی بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ کے ساتھ ساتھ 20 مارچ 2025 کو کیپٹن حسنین اختر شہید کی شہادت میں بھی ملوث تھا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More