ایران کیساتھ ایٹمی پروگرام پرمذاکرات جاری ہیں، ٹرمپ کادعویٰ

ہم نیوز  |  Apr 08, 2025

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ ایٹمی پروگرام پربراہ راست مذاکرات جاری ہیں۔

امریکی صدرٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ براہِ راست مذاکرات شروع ہوچکے ہیں، ہفتے کے روزمذاکرات اعلیٰ ترین سطح پر ہوں گے۔

پاک امریکہ وزرائے خارجہ رابطہ،افغانستان کی صورتحال اور امریکی فوجی ساز و سامان کے مسئلے پر تبادلہ خیال

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میرے خیال میں سب اس بات پر متفق ہیں ایٹمی پروگرام پربراہ راست  بات چیت اورمعاہدہ ہونا بہتر ہے۔

خیال رہے کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈارکا امریکی ہم منصب مارکو روبیو سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دو طرفہ تعلقات،علاقائی سلامتی اور اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان کی انسداد دہشتگردی کی کوششوں کو سراہا، افغانستان کی صورتحال اورامریکی فوجی ساز و سامان کے مسئلے پر بھی بات چیت  ہوئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More