یورپی کمیشن کی امریکی مصنوعات پر جوابی ٹیرف لگانے کی تجویز

ہم نیوز  |  Apr 08, 2025

یورپی کمیشن کی مخصوص امریکی مصنوعات پر25  فیصد جوابی ٹیرف لگانے کی تجویز ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق چند مصنوعات پر ٹیرف 16 مئی سے نافذ ہوگا، دیگر مصنوعات پر ٹیرف یکم دسمبر سے لاگو ہوگا، یورپی یونین ہیروں اور سویا بین سمیت مختلف کھانے پینے کی اشیا پر ٹیکس لگانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

پاک امریکہ وزرائے خارجہ رابطہ،افغانستان کی صورتحال اور امریکی فوجی ساز و سامان کے مسئلے پر تبادلہ خیال

خبرایجنسی نے بتایا کہ یورپی رہنماؤں کی امریکا کو زیرو ٹیرف کے بدلے زیرو ٹیرف کی پیشکش ہے، امریکا نے یورپی یونین پر 20 فیصد ٹیرف لگایا ہے، اسٹیل، ایلومینیم اورکاروں پر25 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے۔

یورپی رہنما نے کہا ہے کہ امریکا کیساتھ مذاکرات ہو رہے ہیں، مثبت نتیجے کی خواہش ہے لیکن زیادہ دیر تک چپ نہیں بیٹھیں گے، امریکی صدرخبردارکرچکے ہیں، یورپی یونین نے ٹیرف لگایا تو وہ200 فیصد ٹیرف لگا سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More