پاک امریکہ وزرائے خارجہ رابطہ،افغانستان کی صورتحال اور امریکی فوجی ساز و سامان کے مسئلے پر تبادلہ خیال

ہم نیوز  |  Apr 08, 2025

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا امریکی ہم منصب مارکو روبیو سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دو طرفہ تعلقات،علاقائی سلامتی اور اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرخارجہ نے تجارت، سرمایہ کاری اور انسداد دہشتگردی میں تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان امریکا کیساتھ شراکت داری مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔امریکی وزیرخارجہ نے کہا اقتصادی تعاون پاک امریکا تعلقات کا نمایاں پہلو ہو گا۔

امریکی ٹیرف،پاکستان میں آئی فون کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ

دونوں رہنماؤں میں معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری پر بھی بات چیت ہوئی،اسحاق ڈار نے دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی کامیاب کوششوں پر روشنی ڈالی۔

امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان کی انسداد دہشتگردی کی کوششوں کو سراہا،افغانستان کی صورتحال اور امریکی فوجی ساز و سامان کے مسئلے پر بھی بات چیت  ہوئی۔

وزیر سمیت کسی شخص کیلئے ٹرین لیٹ نہیں ہو گی،حنیف عباسی

دونوں وزرائے خارجہ نے قریبی رابطے اور باہمی مفاد کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More