جھگڑا ہوگیا اور ہم ہاتھا پائی کرنے لگے۔۔ غنیٰ علی سے کس بات پر لڑوائی ہوئی تھی؟ مائرہ خان نے اصل کہانی بتا کر سب کو حیران کردیا

ہماری ویب  |  Apr 08, 2025

"غنا علی سے جھگڑا ہوا، ہاتھا پائی تک بات پہنچی اور پھر ہم دونوں رو دیے!"

پاکستانی اداکارہ اور ماڈل مائرہ خان نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنے اور ساتھی اداکارہ غنا علی کے درمیان ہونے والے ایک حیران کن جھگڑے کی روداد بیان کی، جو ایک بین الاقوامی پراجیکٹ کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا تھا۔

مائرہ خان کے مطابق، جاپان میں ایک پراجیکٹ کی شوٹنگ کے دوران وہ اور غنا علی ایک پہاڑی مقام پر موجود تھیں، جہاں انٹرنیٹ کی سہولت تقریباً نہ ہونے کے برابر تھی۔ دونوں ایک ہی وائی فائی ڈیوائس پر انحصار کر رہی تھیں، اور یہی معمولی سی بات ایک بڑے جھگڑے کی وجہ بن گئی!

ابتداء میں تو دونوں اداکارائیں الفاظ کی جنگ لڑتی رہیں، لیکن دیکھتے ہی دیکھتے معاملہ بگڑ گیا اور ہاتھا پائی تک جا پہنچا۔ صورتحال اتنی جذباتی ہوگئی کہ دونوں ہی لڑنے کے بعد زاروقطار رونے لگیں۔

اس موقع پر مائرہ خان کی والدہ نے مداخلت کرتے ہوئے ایک بہترین حل نکالا۔ انہوں نے فیصلہ سنایا کہ وائی فائی ڈیوائس کا استعمال باری باری کیا جائے گا، یعنی ایک رات کوئی ایک اداکارہ اور اگلی رات دوسری۔

یہ حل دونوں کو قابلِ قبول لگا اور چند ہی لمحوں میں دشمنی پھر سے دوستی میں بدل گئی۔ مائرہ خان نے اعتراف کیا کہ اگر والدہ درمیان میں نہ آتیں، تو شاید یہ لڑائی کبھی ختم نہ ہوتی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More