طیارہ اڑتا ہوا اچانک مصروف سڑک پر آگیا۔۔ پھر کیا ہوا؟ ویڈیو دیکھ کر لوگ ہکا بکا رہ گئے

ہماری ویب  |  Apr 09, 2025

برازیل کی ایک مصروف شاہراہ اس وقت خوف و دہشت کے مناظر سے گونج اٹھی جب ایک چھوٹے طیارے نے کاروں اور ٹرکوں کے درمیان ہنگامی لینڈنگ کر ڈالی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب طیارے کا انجن اچانک فیل ہوگیا، جس کے بعد پائلٹ کے پاس زمین پر اترنے کے لیے کوئی دوسرا راستہ نہ بچا۔

خطرناک صورتحال میں حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پائلٹ نے طیارے کو بحفاظت ہائی وے پر اتار تو لیا، مگر اس دوران سڑک پر سفر کرنے والے لوگ دہشت کے عالم میں اپنی گاڑیاں روک کر دیکھتے رہ گئے کہ کہیں جہاز کسی کار یا بڑے ٹینکر سے نہ ٹکرا جائے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ انتہائی تیزی سے زمین کی طرف بڑھ رہا ہے اور عین ایک بڑے آئل ٹینکر کے آگے آ کر لینڈ کرتا ہے۔ لمحے بھر کے لیے لگا جیسے کوئی بڑا سانحہ ہونے والا ہے، مگر خوش قسمتی سے طیارہ نہ صرف صحیح سلامت اترا بلکہ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان بھی نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق جہاز میں دو افراد موجود تھے – 29 سالہ پائلٹ میٹیوس رینان کالڈو اور 71 سالہ کاروباری شخصیت والڈیمیرو جوز مینیلا، جو کہ اس طیارے کے مالک بھی تھے۔ طیارہ سانتا کیٹرینا میں گورامیرم کے ایک ایروڈوم سے پرواز کر چکا تھا مگر بدقسمتی سے کچھ ہی دیر بعد اسے فنی خرابی کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ واقعہ جہاں دیکھنے والوں کے لیے خوفناک تھا، وہیں پائلٹ کی مہارت نے ایک بڑا حادثہ ہوتے ہوتے بچا لیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More