تمھارے ابا، دادا بلکہ پردادا بھی۔۔ شمعون عباسی, بشریٰ انصاری کی حمایت میں کود پڑے! ڈکی بھائی کو کرارا جواب دے ڈالا

ہماری ویب  |  Apr 09, 2025

"تمہارے ابا، دادا، پردادا بھی بشریٰ انصاری کو جانتے ہوں گے، تم خود بھی بچپن میں ان کے ڈرامے دیکھتے رہے ہو گے۔"

یہ الفاظ ہیں پاکستان کے معروف اداکار اور ہدایت کار شمعون عباسی کے، جنہوں نے یوٹیوبر ڈکی بھائی کو کرارا جواب دیا۔ شمعون عباسی، جو اپنی بے باک رائے اور شوبز انڈسٹری کے دفاع میں بولنے کے لیے جانے جاتے ہیں، ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔

کچھ دن قبل، وہ اداکار فہد مصطفیٰ کے حق میں یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف برسرِ پیکار تھے، اور اب ان کا تازہ ترین ہدف بنے ہیں ڈکی بھائی، جنہوں نے سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے۔

ڈکی بھائی کے بیان، "میں نہیں جانتا کہ بشریٰ انصاری کون ہیں؟" نے نہ صرف سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا کر دیا بلکہ شوبز برادری میں بھی غصے کی لہر دوڑا دی۔ اس پر ردعمل دیتے ہوئے، شمعون عباسی نے ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اور واضح الفاظ میں کہا کہ بشریٰ انصاری پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا ایک ناقابلِ فراموش نام ہیں، جنہیں تم نہ پہچانو تو یہ تمہاری کم علمی ہے، ہمارا نہیں۔

شمعون نے مزید کہا کہ ہر یوٹیوبر کے خلاف نہیں، بلکہ ان یوٹیوبرز کے خلاف ہیں جو "فضول مواد بیچ کر خود کو محنتی سمجھتے ہیں، جبکہ حقیقت میں روز اپنے بیڈ روم سے باتھ روم تک کی ریکارڈنگ ڈالنا محنت نہیں، بلکہ بے ہودگی ہے۔" انہوں نے تنبیہ کی کہ کچھ سوشل میڈیا کانٹینٹ کریئیٹرز اخلاقیات اور صحافتی اقدار سے ناواقف ہوتے جا رہے ہیں، جس کی وجہ سے اکثر وہ عدالتوں کے چکر کاٹ رہے ہوتے ہیں۔

مارننگ شو کی میزبان نادیہ خان نے بھی شمعون عباسی کی باتوں کی تائید کی اور کہا کہ "یہ یوٹیوبرز میڈیا کے اصول نہیں جانتے، اسی لیے اکثر قانونی مسائل میں پھنس جاتے ہیں۔"

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More