پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد ہر طرح کے حالات سے نمٹنے کے لیے پاک فوج کی جنگی تیاریاں عروج پر ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جنگی مشقیں جاری ہیں، جس میں چھوٹے بڑے جدید ہتھیاروں سمیت ٹینکوں، توپ خانہ اور انفنٹری نے حصہ لیا۔ اگر بھارت کی جانب سے کسی بھی طرح کی شر انگیزی ہوئی تو پاک فوج دفاع وطن اور ملکی سلامتی کے لیے دشمن کو نیست و نابود کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ جنگی مشقیں سیالکوٹ، نارووال، ظفروال اور شکر گڑھ سمیت دیگر علاقوں میں کی جا رہی ہیں۔
پاک فوج کے جوان دفاع وطن کے لیے پرعزم ہیں، ملک کی سلامتی اور دفاع کے لیے پاک فوج کے جوان قربانی دینے کو تیار ہیں، پاک فوج ہمہ وقت چوکس اور فرض شناسی کے جذبے سے ہر وقت سرشار ہے۔