وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اسٹرکچرل ریفارمز میں کامیاب ہوگئے تو یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ریفارمز آئی ایم ایف کے کہنے پر نہیں ملک کے لیے کررہے ہیں۔ پری بجٹ سیمینار سے خطاب میں محمد اورنگزیب نے کہا کہ 8 سے 9 فیصد ٹیکس پر معاملات نہیں چل سکتے۔
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکس سے ہراسمنٹ کا عنصر نکلنا چاہیے، ٹیکس کا دائرہ نہ بڑھانے یا ٹیکس چھوٹ کی گنجائش ہی نہیں، وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکس ریٹرن کا فارم بہت سادہ بنایا جارہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عرصے بعد پورا سال کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوگا، آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کر رہے ہیں، قومی ائیرلائن کی اچھی ڈیل ہونے کا امکان ہے۔