مودی کی کھوپڑی خراب ہوگئی ہے۔۔ مولانا طارق مسعود نے بھارت کو کیا دو ٹوک پیغام دے ڈالا؟

ہماری ویب  |  May 05, 2025

"مودی کی کھوپڑی خراب ہوچکی ہے، ہم سب مل کر اسے ٹھیک کریں گے۔ افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہوں۔"

– مفتی طارق مسعود

کراچی سے تعلق رکھنے والے معروف عالمِ دین مفتی طارق مسعود نے واہگہ بارڈر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پہلگام واقعے پر دوٹوک موقف اختیار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ "بے گناہ لوگوں کے خون پر سیاست کرنا ظلم ہے، اور پاکستان کا اس واقعے سے کوئی تعلق نہیں۔"

انہوں نے واضح کیا کہ مسئلہ بھارت کے عام لوگوں سے نہیں بلکہ مودی سرکار کی پالیسیوں سے ہے۔ "مودی، جنگی جنون میں مبتلا ہو چکا ہے اور پاکستان پر جھوٹے الزامات لگا کر اپنی ناکام سیاست کو چمکانا چاہتا ہے۔"

مفتی طارق مسعود نے زور دے کر کہا کہ "ہم جنگ نہیں چاہتے، لیکن اگر دشمن شوق رکھتا ہے تو پھر جواب بھی تیار ہے۔" ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے نازک وقت میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے کسی غیر جانبدار تیسرے ملک کی ثالثی ہونی چاہیے۔

اپنے خطاب میں انہوں نے قوم کو یکجہتی کا پیغام دیتے ہوئے کہا، "ملک کے دفاع میں ہم سب پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ یہ وقت ہے سوچنے کا، سنبھلنے کا، اور دنیا کو دکھانے کا کہ پاکستان صرف امن چاہتا ہے، لیکن کمزوری ہرگز نہیں۔"

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More