مُکا دِکھا کر بھارت کو للکار دیا۔۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری واہگہ بارڈر پہنچ گئے! دشمن کو کیا دو ٹوک پیغام دیا؟

ہماری ویب  |  May 08, 2025

گزشتہ روز واہگہ بارڈر کے مناظر وطن پرستی اور ولولے سے بھرپور رہے، جب گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اپنی اہلیہ، بچوں اور اہل خانہ کے ہمراہ پریڈ دیکھنے پہنچے۔ ان کی موجودگی نے محاذ پر موجود جوانوں کے حوصلے بلند کر دیے۔

کامران ٹیسوری نے مکا لہرا کر دشمن کو دوٹوک پیغام دیا اور جذبے سے لبریز انداز میں جوانوں کی بہادری کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سپہ سالار جنرل سید حافظ عاصم منیر کو بھرپور انداز میں سلام پیش کیا اور کہا کہ، "قوم کو اپنے سپہ سالار پر فخر ہے، جنہوں نے دشمن کو دندان شکن جواب دیا۔"

انہوں نے پاک فضائیہ کے شاہینوں کی بھی تعریف کی، جنہوں نے پانچ بھارتی طیاروں کو مار گرا کر دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا۔ گورنر نے کہا، "سفارتی سطح پر بھی پاکستان نے بازی مار لی ہے، دنیا نے سچ دیکھا ہے۔"

واہگہ بارڈر پر عوام کا جم غفیر موجود تھا، جو اپنے محافظوں کے عزم اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے آیا تھا۔ سرحد کے اُس پار مکمل خاموشی اور ویرانی چھائی رہی، جبکہ پاکستان کے جانب نعرۂ تکبیر کی گونج سنائی دیتی رہی۔

یہ موقع صرف ایک پریڈ کا نہیں، بلکہ اتحاد، یقین اور قربانی کی علامت بن گیا۔ پاکستان نے ایک بار پھر واضح کر دیا کہ وطن کی سرحدوں پر آنچ آئی تو پوری قوم سیسہ پلائی دیوار بن جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More