سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ کل پاکستان کا دورہ کریں گے، ان کی پاکستانی ہم منصب اسحٰق ڈار سے ملاقات ہوگی۔
ذرائع کے مطابق پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے سعودی عرب سرگرم ہے، اسی تناظر میں سعوی وزیرمملکت برائے خارجہ عادل الجبیر کل پاکستان کا دورہ کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ کل اپنے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔ سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے کردار ادا کررہا ہے، اسی سلسلے میں سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ آج بھارتی دارالحکومت میں تھے۔