جنگ میں ہزیمت اور نقصان اٹھانے کا بعد بالآخر بھارت کو سفارتکاری کا خیال آگیا

سچ ٹی وی  |  May 17, 2025

یکطرفہ جنگی کارروائی میں ناکامی اور 6 جنگی جہاز تباہ کروانے اور ناکام میزائل حملوں کی ہزیمت اٹھانے کے بعد بالآخر بھارت کو سفارتکاری کا خیال بھی آ ہی گیا۔ بھارت نے تمام سیاسی جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ پر مشتمل 7 سفارتی ٹیمیں تشکیل دے دیں جو سلامتی کونسل کے رکن ممالک سمیت اہم شراکت دار ممالک کا دورہ کریں گی اور آپریشن سندور سے متعلق آگاہی دیں گی۔

کمیٹیاں حکومتوں، تھنک ٹینکس اور میڈیا سے بات چیت کر کے اپنی حکومت کا نقطہ نظر واضح کرنے کی کوشش کریں گی، پارلیمانی ٹیموں کے دورے اس ماہ کے آخر میں متوقع ہیں۔

بھارت نے 70 ممالک کے ڈیفنس اتاشیوں کو آپریشن سندور کے دوران ہدف بنائے گئے افراد اور مقامات کے دہشت گردی سے تعلقات پر بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بریفنگ میں سیٹلائٹ تصاویر، ریکارڈ کی گئی گفتگو، انٹیلیجنس رپورٹس اور ٹیکنیکل ڈیٹا کی مدد سے لشکر طیبہ اور دی رزسٹنس فرنٹ کے پہلگام واقعے سے تعلق جوڑنے کی کوشش کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام کے سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے، بھارت نے اس حملے کا الزام پہلے پاکستان پر لگایا جسے پاکستان نے یکسر مسترد کر دیا تو پھر بھارت کی جانب سے کہا گیا کہ حملے میں دی رزسٹنس فرنٹ ملوث ہے تاہم اس تنظیم کی جانب سے بھی کہا گیا کہ ان کا اس حملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

پاکستان نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ اگر ان کے پاس کوئی ثبوت ہیں تو پیش کریں ہم غیر جانبدارنہ تحقیقات میں تعاون کریں گے تاہم بھارت امریکا اور برطانیہ سمیت کسی بھی فورم پر ایک بھی ثبوت پیش نہ کر سکا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More