ایران کا امریکی حملوں کا بھرپور جواب دینے کا اعلان۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے مندوب عامرسعید ایراوانی کا کہنا ہے کہ امریکی حملے کا جواب دینے کے وقت اور نوعیت کا فیصلہ ایرانی افواج کریں گی۔
کئی بارامریکا کو جنگ سے دوررہنے کیلئے خبردارکیا تھا، حملے سے امریکا کی سیاسی تاریخ پرایک بارپھردھبہ لگ گیا۔
عامرسعیدایراوانی نے مزید کہا کہ امریکا نے نیتن یاہو کیلئے اپنی سیکورٹی خطرے میں ڈال دی۔
امریکا کے الزامات کے سیاسی محرکات ہیں، ان کی کوئی قانونی بنیاد نہیں۔