مشترکہ وزارتی کمیشن اجلاس، اسحاق ڈار کی قیادت میں پاکستانی وفد یو اے ای پہنچ گیا

اردو نیوز  |  Jun 23, 2025

پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی قیادت میں وفد مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس کے لیے متحدہ عرب امارات پہنچ گیا ہے۔

اجلاس میں متحدہ عرب امارات کے وفد کی قیادت یو اے ای کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کر رہے ہیں۔

پیر کو ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے لکھا کہ ’یہ اجلاس 12 سال کے وقفے کے بعد ہو رہا ہے اور اس کا آخری اجلاس 2013 میں منعقد ہوا تھا۔‘

اس اجلاس کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی نئی پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ اجلاس میں سرماریہ کاری، تجارت، توانائی اور تعلیم سمیت دوسرے شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کے حوالے سے بات چیت ہو گی۔

پیر کو ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے اس سے قبل ترکیہ میں اپنی مصروفیات کے حوالے سے تفصیل سے معلومات فراہم کیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ترکیہ سے روازنگی سے قبل میں نے 20 سے 22 جون کے دوران اسلامک آرگنائزیشن یوتھ فورم کی تقریب تقسیم انعامات میں شرکت کی۔‘

پوسٹ کے مطابق انہوں نے او آئی سی کونسل کے وزرائے خارجہ کے 51ویں سیشن میں بھی شرکت کی۔ اسی طرح ایران سے متعلق وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے علاوہ انڈیا کے زیرانتظام کشمیر پر او آئی سی کے رابطہ گروپ اجلاس میں بھی شریک ہوئے۔

اسحاق ڈار کے مطابق انہوں نے ترک صدر رجب طیب اردوغان سے ملاقات کے علاوہ ترکہ وزیر خارجہ اور ان کی ٹیم کے ساتھ بھی ملاقاتیں کی گئیں۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ انہوں نے او آئی سی ممالک کے 13 وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں کیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس موقع پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کیا گیا اور پاکستان کو او آئی سی اور انسانی حقوق کمیشن کے لیے دوبارہ منتخب کیا گیا جس کا دورانیہ 2025 سے 2028 تک ہو گا۔

ان کے مطابق اس مقوع پر لیبر سینٹر کے قانون پر بھی دستخط کیے گئے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More