ابراہم معاہدے کو وسعت دینے کے لیے صدر ٹرمپ کوشاں ہیں، اسٹیو وٹکوف

ہماری ویب  |  Jun 26, 2025

امریکی صدر کے مشیر برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف نے انکشاف کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوشش ہے کہ ابراہم معاہدے کو وسعت دی جائے۔

اسٹیو وٹکوف کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ جلد ایسے ممالک بھی اسرائیل کو تسلیم کریں گے جن کا تصور نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دور صدارت میں متحدہ عرب امارات، بحرین، مراکش اور سوڈان نے اسرائیل کو تسلیم کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل کو تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں۔ یہ عمل مشرق وسطیٰ میں توازن لائے گا۔

واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے سفارتی اقدامات کے ذریعے 2020ء میں متحدہ عرب امارات، بحرین، سوڈان اور مراکش کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم ہوئے تھے۔ یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت میں اسرائیل کے امارات، بحرین، مراکش اور سوڈان کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے "ابراہم معاہدہ" ہوا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More