وفاقی بجٹ کے خلاف تاجر برادری متحد، کراچی میں بینرز آویزاں

ہماری ویب  |  Jun 26, 2025

وفاقی بجٹ 26-2025 کے خلاف کراچی چیمبر کا شہر بھر میں بھرپور احتجاج، ایف بی آر کو دیے گئے پولیسنگ اختیارات کے خلاف شہر کے اہم مقامات پر بینرز آویزاں کردیے گئے۔

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (KCCI) اور کاروباری برادری نے وفاقی بجٹ 26ـ- 2025 کے متنازع سیکشن 37 AA کے خلاف متحد ہو کر شہر بھر میں احتجاجی مہم کا آغاز کردیا ہے۔

احتجاجی بینرز KCCI ہیڈ کوارٹر، 7صنعتی زونز، فیڈریشن ہاؤس، انکم ٹیکس بلڈنگ، کراچی پریس کلب اور اہم تجارتی مراکز پر آویزاں کردیے گئے ہیں۔ یہ بینرز ایف بی آر کو دیے گئے غیر معمولی اور بلا جواز پولیسنگ اختیارات کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ پیغام واضح ہے: کاروباری برادری چُپ نہیں بیٹھے گی!

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More