سام سنگ گلیکسی ایس 25 ایچ ، نئی قیمت اور فیچرز نے سب کو حیران کر دیا

سچ ٹی وی  |  Jun 28, 2025

سامسنگ نے جون 2025 میں گلیکسی ایس 25 ایچ کی عالمی سطح پر رونمائی کردی ہے، یہ ماڈل جلد ہی پاکستان میں بھی دستیاب ہوگا جس میں عمدہ ڈیزائن اور جدید اے آئی فیچرزشامل ہیں۔

سامسنگ گلیکسی ایس 25 ایچ کی پاکستانی مارکیٹ میں متوقع قیمت 4 لاکھ 75 ہزار روپے کے قریب ہوسکتی ہے جب کہ اس کی دستیابی جولائی 2025 کے پہلے ہفتے سے متوقع ہے۔

ایس 25 ایچ میں 6.9 انچ کیو ایچ ڈی پلس ڈائنامک امولڈ 2 ایکسڈسپلے شامل ہے جس میں 120 ہرڈز ریفریش ریٹ اور کورنگ گوریلا گلاس وکٹس 3 موجود ہے۔

فون میں 200 میگا پکلسز پرائمری کیمرہ، 50 میگا پکسل ٹیلی فوٹو، 5ایکس زوم کے ساتھ اور اے آئی پاورڈ زوم اناہنس جیسے فیچرز موجود ہیں جو فوٹوگرافی کے شوقین صارفین کے لیے ایک انقلابی تجربہ فراہم کرتا ہے۔

سامسنگ گلیکسی ایس 25 ایچ میں اسنیپ ڈریگن 8 جنریشن 4 پروسیسر، 12 جی بی ریم اور 512 جی بی اسٹوریج شامل ہے جب کہ موبائل میں 5 ہزار 100 ایم اے ایچ کی پاور فل بیٹری موجود ہے جو کہ 65 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ شامل ہے۔

یہ فون خاص طور پر گیمرز، وی لاگرز اور بزنس یوزرز کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو ایک اسمارٹ، طاقتور اور دیدہ زیب فون کی تلاش میں ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More