سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ نرخ 2 ہزار 500 روپے بڑھ گیا
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی قیمت ایک بار پھر اوپر کی جانب گامزن ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، فی تولہ سونا 2,500 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 57 ہزار 600 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2,143 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 6 ہزار 584 روپے ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر میں بہتری دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 25 ڈالر مہنگا ہو کر 3,351 ڈالر پر پہنچ گیا۔