ہماری ویب | Jul 18, 2025
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں رواں ہفتے تیزی کا تسلسل جاری، کاروباری ہفتے کے پانچویں روز تاریخی تیزی کے باعث ایک لاکھ 40 ہزار کی سطح عبور ہوگئی۔ بازار حصص میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کے باعث زبردست تیزی کا تسلسل جاری ہے۔ ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس میں ایک ہزار 773 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 40 ہزار 439 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 38 ہزار 665 کی سطح پر بند ہوا تھا۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More