ہماری ویب | Jul 18, 2025
پولیس اور رینجرز کا ملیر میں منشیات فروشوں اورگٹکا ما فیا کے خلاف کریک ڈاؤن تین ملزمان کو گرفتارکرلیا ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے ملیر چوکنڈی، مروڑا گوٹھ اور پیپری سندھی گوٹھ سے منشیات فروشی میں ملوث3 ملزمان اعجاز بروہی، نعمان آفریدی (اکرم بلوچ کا قریبی ساتھی) اور اللہ بخش عرف مولو کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں ہیروئن، آئس، حشیش، 2 عدد موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی گئی. گرفتار ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں منشیات کی خریدو فروخت میں ملوث ہیں۔ ملزم اللہ بخش عرف مولو کے خلاف تھانہ بن قاسم میں ایف آئی آر درج ہے اورملزم پولیس کو مطلوب تھا گرفتار ملزمان کو بمعہ منشیات اور مسروقہ سامان مزید قانونی کاروائی کے لیئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More