کراچی: لانڈھی میں فائرنگ ، 2 افراد جاں بحق

ہماری ویب  |  Jul 28, 2025

کراچی کے علاقے لانڈھی میں ہارڈ ویئر کی دکان پر فائرنگ کے واقعے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ مبینہ طور پر ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم مسلح ملزمان نے ہارڈ ویئر کی دکان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دکاندار قیصر اور ایک خریدار رحیم عرف منا موقع پر جاں بحق ہوگئے۔دونوں کی لاشوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والا رحیم عرف منا سابقہ ریکارڈ یافتہ تھا جس پر 6 سے 7 مقدمات درج تھے اور وہ کچھ عرصہ قبل ہی جیل سے رہا ہوا تھا۔ ابتدائی تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مسلح ملزمان کا اصل ہدف رحیم عرف منا تھا تاہم فائرنگ کی زد میں دکاندار قیصر بھی آ گیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں اور ملزمان کی تلاش کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

قتل کی واردات کی سی سی ٹی فوٹیج منظر عام پر آگئی، مقتول عمر رحیم ہارڈ ویئر کی دکان سے سامان خرید رہا تھا، سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پینٹ شرٹ میں ملبوس ملزم نے پیچھے سے آ کر فائرنگ کی، ملزم کی فائرنگ سے مقتول گولی لگتے ہی زمین پر گر گیا۔ دوسرے ملزم نے پیچھے سے آکر دوبارہ فائرنگ کی، فائرنگ کرنے والا دوسرا ملزم شلوار قمیض میں ملبوس تھا ،ملزمان فائرنگ کرنے کے بعد با آسانی فرار ہوگئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More