تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے مشترکہ کا رروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے لانڈھی ٹاؤن سے اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو ملزمان اکبر سعید اور سید معیز ذکی زیدی کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان سے ایک عدد 9 ایم ایم پسٹل بمعہ ایمونیشن اور موبائل فون برآمد کر لیا گیا۔
گرفتار ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔
دوران تفتیش ملزمان نے کالا پُل کے ایریا میں واقع ایک دکان پر ڈکیتی کی واردات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی ملزمان کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
رینجرز نے گرفتار ملزمان کو بمعہ اسلحہ و ایمونیشن اور مسروقہ سامان مزید قانونی کاروائی کے لیئے پولیس کے حوالے کر دیا۔