آنسو سے زیادہ تو اس کی ناک بہہ رہی ہے۔۔ حرا مانی کی لال ناک دیکھ کر صارفین کی ہنسی چھوٹ گئی ! دلچسپ تبصرے

ہماری ویب  |  Jul 29, 2025

"سارا بلش اسی پہ لگا دیا ہے، باقی میک اپ آرٹسٹس کیا کریں گے؟"

"پتا نہیں ناک لال کرنے کا اتنا شوق کیوں ہے؟"

"کیا کسی اور نے بھی نوٹ کیا کہ روتے ہوئے اس کی ناک بہہ رہی ہوتی ہے؟"

"حرا مانی کے رونے کے سینز تو مزاحیہ لگنے لگے ہیں!"

"کسی کی آنکھیں روتے ہوئے لال ہوتی ہیں، اس کی تو ناک ہی لال ہو جاتی ہے!"

جیو ٹی وی کا مقبول ترین ڈرامہ ڈائن جہاں ایک غریب لڑکی نہال کی دُکھ بھری داستان اور اس کے انتقام کا سفر دکھا رہا ہے، وہیں ایک اور پہلو ناظرین کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے. شباب کی لال ناک! جی ہاں، اداکارہ حرا مانی کے رونے والے مناظر میں اُن کی غیر معمولی میک اپ اسٹائلنگ اور لال ٹنٹ زدہ ناک اب مزاح کا باعث بن چکی ہے۔

جہاں ڈرامے کی کہانی، کرداروں کی پرفارمنس اور ہر قسط کی سات ملین ویوز تعریف پا رہے ہیں، وہیں سوشل میڈیا صارفین کو شباب کے دردناک لمحات میں بھی کچھ "دلچسپ" پہلو نظر آنے لگے ہیں۔ ٹویٹر اور انسٹاگرام پر ایک میمز کا سیلاب آ چکا ہے جس میں حرا مانی کے جذباتی مناظر کے ساتھ ان کی "لال ناک" کو مرکزِ توجہ بنایا جا رہا ہے۔

کچھ صارفین نے تو یہاں تک کہا ہے کہ "شاید میک اپ آرٹسٹ نے بلش برش سے ناک پر حملہ کر دیا ہو!" جب کہ دوسرے اسے "ڈراؤنی پینٹنگ" سے تشبیہ دے رہے ہیں۔ کچھ نکتہ چینوں کا ماننا ہے کہ یہ اضافی میک اپ ڈرامے کے درد کو ہلکا بلکہ مزاحیہ بنا دیتا ہے۔

ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ ڈرامے کے سنجیدہ سینز میں کسی غیر ارادی تفصیل نے مزاح پیدا کر دیا ہو، مگر حرا مانی کی یہ "لال ناک" شاید پاکستانی ڈرامہ تاریخ میں پہلی بار اس قدر وائرل ہوئی ہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ دایان کی آخری اقساط میں نہال کی کہانی ناظرین کو رُلائے گی یا پھر شباب کی ناک ہنسا ہنسا کر آنسو نکال دے گی!

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More