9 مئی کو امریکی نائب صدر نے بتایا کہ پاکستان انڈیا پر بڑا حملہ کرنے والا ہے: نریندر مودی

اردو نیوز  |  Jul 29, 2025

انڈیا کے ایوان بالا لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راُہل گاندھی سمیت حزب اختلاف کے دیگر رہنماؤں نے آپریشن سندور کے حوالے سے انڈین حکومت اور وزیراعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔منگل کو لوک سبھا کے اجلاس میں اپوزیشن کی تنقید کے بعد وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی تقریر میں آپریشن سندور کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’22 اپریل کو پہلگام حملے کا بھرپور جواب دیا گیا۔‘

انہوں نے اپنی تقریر میں مزید کہا کہ ’حکومت نے پہلگام حملے کا جواب دینے کے لیے مسلح افواج کو ‘فری ہینڈ‘ دیا اور پاکستان کچھ نہ کر سکا۔‘نریندر مودی کا کہنا تھا کہ ’دنیا کے کسی رہنما نے انڈیا کو آپریشن سندو روکنے کا نہیں کہا۔ نو مئی کی رات کو امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس نے مجھے بتایا کہ ’پاکستان انڈیا پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔‘انڈین وزیراعظم کے مطابق ‘میں نے نائب امریکی صدر کو اپنے ردِعمل میں کہا کہ ’اگر پاکستان کا ایسا کرنے کا ارادہ ہے تو اُسے اِس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔‘انہوں نے کہا کہ ’پہلگام حملے کے بعد پاکستانی افواج کو انڈیا کی جانب سے بڑے ردِعمل کی توقع تھی اور انہوں نے ہمیں ایٹمی حملے کی دھمکیاں دینا شروع کردیں۔‘’چھ اور سات مئی کی درمیانی رات ہم نے اُس طرح آپریشن کیا جس طرح ہم چاہتے تھے اور پاکستان کچھ نہ کر سکا، 22 منٹ میں ہم نے 22 اپریل کے حملے کا بدلہ لے لیا۔‘انڈیا کے حملوں کے بعد پہلگام حملے کے ماسٹرمائنڈ سو نہیں سکے، وہ جانتے تھے کہ انڈیا آئے گا اوع دوبارہ حملہ کرے گا، انڈیا نے ایک نیا نیونارمل سیٹ کیا۔‘   

اپوزیشن لیڈر راُہل گاندھی نے لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لیا (فوٹو: پی ٹی آئی)

اپوزیشن کی بے جے پی کی حکومت پر کڑی تنقید

اس سے قبل لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راُہل گاندھی، پرینکا گاندھی اور سماج وادی پارٹی کے رہنما اکلیش یادیو نے بی جے پی کی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔راُہل گاندھی کا کہنا تھا کہ ’حکومت میں پاکستان کے ساتھ لڑنے کے لیے سیاسی حکمت عملی  کا فقدان تھا اور اسی وجہ سے اس نے مسلح افواج کے ہاتھ باندھ کر انہیں حملے کے لیے کہا۔‘انہوں نے کہا کہ ’وزیراعظم نریندر مودی میں دم ہے تو کہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے جھوٹ بولا جبکہ امریکی صدر مسلسل یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ انہوں نے انڈیا اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کروائی۔‘اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ ’وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آپریشن سندور کا 1971 کی جنگ سے موازنہ کر کے غلط بیانی کی۔‘

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More