دنیا کے وہ 10 انٹرنیشنل بارڈرز جو بلاتردد پیدل بھی عبور کیے جا سکتے ہیں

اردو نیوز  |  Aug 21, 2025

 عام طور پر جب ہم انٹرنیشنل بارڈرز سے متعلق سوچتے ہیں تو ہمارے ذہن میں کانٹے دار تاریں، اونچی باڑیں، امگریشن کاؤنٹرز اور پاسپورٹ پر مہر لگوانے کے لیے لمبی قطاروں کا تصور آتا ہے۔

لیکن ہر جگہ ایسا نہیں ہوتا، کچھ ایسے منفرد انٹرنیشنل بارڈرز بھی ہیں جہاں آرپار کے شہری اور سیاح بہت سہولت سے آ جا اور آپس میں مل سکتے ہیں۔

این ڈی ٹی وی نے ایک رپورٹ میں ایسے 10 منفرد انٹرنیشنل بارڈرز کا ذکر کیا ہے۔

ناروے اور سویڈن

ناروے اور سویڈن کی سرحد قدرتی مناظر سے بھرپور ہے اور کہیں کہیں تو یہ زیادہ واضح بھی نہیں رہتی۔ صرف پتھروں کے نشان اور لکڑی کی کچھ سائن پوسٹس ایسی ہیں جو سرحد کی مدھم ہوتی لکیر کی نشاندہی کرتی ہیں۔

یہاں ٹریکنگ کا تجریہ منفرد ہوتا ہے جو آپ کو سرحد سے ماورا قدرتی ماحول سے لطف لینے کا بھرپور موقع فراہم کرتا ہے۔

یہ مقام سرحد سے ماورا قدرتی ماحول سے لطف لینے کا بھرپور موقع فراہم کرتا ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)موسم گرما اور اوائل خزاں اس مقام کی ٹریکنگ کے لیے سب سے موزوں ہے لیکن اس کے لیے آپ کو ایک نقشہ یا جی پی ایس ساتھ رکھنا پڑتا ہے۔

بیلجیئم اور نیدرلینڈزبارلے کے دلچسپ قصبے میں سرحدیں روزمرہ زندگی کا حصہ بن چکی ہیں۔ فٹ پاتھ پر سفید صلیبیں ان دو ممالک کو تقسیم کرتی ہیں۔ یہ فٹ پاتھ گھروں، کیفے اور یہاں تک کہ دروازوں کے بیچ سے گزرتے ہیں۔

آپ بیلجیئم میں کافی شروع کر کے اپنی نشست چھوڑے بغیر نیدرلینڈز میں اسے ختم کر سکتے ہیں۔

بارلے کے دلچسپ قصبے میں سرحدیں روزمرہ زندگی کا حصہ بن چکی ہیں (فائل فوٹو: ویکیپیڈیا)یہ فوٹوگرافرز کے لیے ایک خواب جیسا مقام ہے۔فرانس اور سپینپیرینی پہاڑوں میں واقع ایک گاؤں لی پرتھس ہے۔ اس میں فرانس اور سپین کی سرحد مرکزی سڑک کے بیچ سے گزرتی ہے۔ مقامی افراد دونوں ممالک کے درمیان سکون سے آتے جاتے ہیں اور دونوں ثقافتوں اور کھانوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

بہار اور گرمیوں کے اوائل میں موسم خوشگوار ہوتا ہے اور رش نسبتاً کم ہوتا ہے (فائل فوٹو: پولیٹیکو)فرانسیسی بیکریاں، ہسپانوی ٹاپاس بارز کے ساتھ موجود ہیں جو ذائقوں اور روایات کا منفرد امتزاج پیش کرتی ہیں۔یہاں ویزا چیک نہیں ہوتا لیکن خریداری اور سفر کے لیے شناختی کارڈ ساتھ رکھنا ہوتا ہے۔ بہار اور گرمیوں کے اوائل میں موسم خوشگوار ہوتا ہے اور رش نسبتاً کم ہوتا ہے۔

 امریکہ اور کینیڈاواشنگٹن سٹیٹ اور برٹش کولمبیا کے درمیان پیِس آرچ پارک واقع ہے۔ یہ ایک پرسکون مقام ہے جہاں امریکہ اور کینیڈا ملتے ہیں۔

پارک کی خوبصورت گھاس اور پھولوں کی کیاریاں سرحد کے دونوں طرف ملی ہوئی ہیں۔

کچھ جوڑے یہاں دونوں جانب کھڑے ہو کر شادی کی تصاویر بھی کھنچواتے ہیں (فائل فوٹو: سی بی سی)یہاں سیاح دونوں ممالک میں ایک ساتھ پکنک منا سکتے ہیں اور چہل قدمی کر سکتے ہیں۔ کچھ جوڑے یہاں دونوں جانب کھڑے ہو کر شادی کی تصاویر بھی کھنچواتے ہیں۔

وینکوور اور سیئٹل سے کار یا پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے اس مقام تک رسائی ممکن ہے۔اگر آپ کے پاس سفری دستاویزات نہیں تو آپ کو یہاں محتاط انداز میں وقت گزارنا ہو گا۔

 ارجنٹینا اور چِلیکرسٹو ریڈینٹور پاس ارجنٹینا اور چلی کے درمیان واقع ہے۔ یہاں آپ اینڈیز پہاڑوں کے دلکش نظارے دیکھ سکتے ہیں۔ ان کی چوٹی پر یسوع مسیح کا ایک بلند مجسمہ بھی کھڑا ہے جس کے اردگرد برف سے ڈھکی چوٹیاں ہیں۔ یہاں دو ممالک کے درمیان پیدل چلنا صرف خوبصورت ہی نہیں بلکہ ایک منفرد روحانی تجربہ بھی ہے۔اس مقام کی سیر کے لیے بہترین وقت دسمبر سے مارچ تک ہے جب پہاڑی راستے صاف ہوتے ہیں۔یہاں موسم اچانک بدل سکتا ہے اس لیے گرم کپڑے ساتھ رکھیں اور موسم کی پیش گوئی چیک کر لیں۔

اس مقام کی سیر کے لیے بہترین وقت دسمبر سے مارچ تک ہے (فائل فوٹو: ارجینٹینا جی او بی)انڈیا اور پاکستانواہگہ۔اٹاری بارڈر پر روزانہ پرچم اتارنے کی تقریب حب الوطنی کا شاندار مظاہرہ شمار ہوتی ہے۔ اس تقریب کو دیکھنے کے لیے دونوں جانب سے بڑی تعداد میں شہری پہنچتے ہیں۔ یہاں سخت سکیورٹی کے باوجود دونوں جانب کے عوام کا جوش و خروش دیدنی ہوتا ہے۔

یہاں آنے والے افراد اکثر جذباتی بھی ہو جاتے ہیں اور وہ جھنڈے لہرانے کے ساتھ بلند آواز میں نعرے بھی لگاتے ہیں۔

واہگہ۔اٹاری بارڈر پر فوٹوگرافی کی اجازت تو ہے لیکن سیاحوں یا وزیٹرز کو سکیورٹی زونز کا خیال رکھنا ہوتا ہے۔

واہگہ۔اٹاری بارڈر پر سیاحوں یا وزیٹرز کو سکیورٹی زونز کا خیال رکھنا ہوتا ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)انڈیا اور پاکستان کے درمیان یہ سرحد عام آمد و رفت کے لیے کھلی نہیں ہے، یہ صرف رسمی تقریب کے لیے ہے۔

سوئٹزرلینڈ اور فرانسجنیوا میں سوئٹزرلینڈ اور فرانس کی سرحد بازاروں، ٹرام سٹاپس اور رہائشی بلاکس سے گزرتی ہے۔ آپ خریداری یا سفر کے دوران ایک ملک سے دوسرے ملک جا سکتے ہیں اور اکثر یہ کرتے ہوئے آپ کو احساس بھی نہیں ہو گا۔

یہاں الپائن پہاڑوں کا منظر اس دلکشی میں اضافہ کرتا ہے جو دونوں ثقافتوں کا خوبصورت امتزاج ہے۔اگر آپ کے پاس سوئس ٹرانسپورٹ پاس ہیں تو آپ سرحد پار اکثر راستوں سے گزرنے کا تجربہ کر سکتے ہیں۔

سوئس ٹرانسپورٹ پاس مدد سے آپ سرحد پار اکثر راستوں سے گزرنے کا تجربہ کر سکتے ہیں (فائل فوٹو: سوئس انفو)یہاں آپ کسی بھی موسم میں جا سکتے لیکن بہار میں شہر کے نظارے سب سے خوبصورت ہوتے ہیں۔

آسٹریا اور جرمنیسالزبرگ جیسے شہروں میں جرمنی کی سرحد تقریباً نظر نہیں آتی۔ آپ ایک ملک میں خریداری کر سکتے ہیں اور صرف چند قدموں کے فاصلے پر دوسرے ملک میں کھانا کھا سکتے ہیں۔ اس خطے کی مشترک تاریخ اور فنِ تعمیر اس دوہرے تجربے کو قدرتی اور خوش آئند بناتی ہے۔یہاں جانے والے سیاحوں کو مقامی ٹرینوں کے استعمال کا مشورہ دیا جاتا ہے جو سرحد پار سفر کو آسان بناتی ہیں۔

اس خطے کی مشترک تاریخ اور فنِ تعمیر سیاحوں کے تجربے کو قدرتی بناتی ہے (فائل فوٹو: بریٹینیکا)یہاں ثقافتی جھلکیوں والے بازاروں کے لیے دسمبر اور آؤٹ ڈور کیفے کے لیے گرمیاں مناسب رہتی ہیں۔

 سلوواکیہ، آسٹریا اور ہنگریبراتسلاوا کے قریب ایک منفرد مقام ہے جہاں آپ بیک وقت تین ممالک میں کھڑے ہو سکتے ہیں۔ یہ ایک پرسکون جگہ ہے جہاں تاریخی آثار اور خوبصورت پیدل راستے موجود ہیں۔

براتسلاوا کے قریب ایک منفرد مقام ہے جہاں آپ بیک وقت تین ممالک میں کھڑے ہو سکتے ہیں (میٹاڈور نیٹورک)سیاح اکثر ایک ایک پاؤں ہر ملک میں رکھ کر تصاویر لیتے ہیں جو یورپ کے مشترک ماضی کی سادہ مگر مضبوط یاد دہانی ہے۔

لکسمبرگ اور جرمنیخوبصورت دیہاتوں اور جنگلاتی راستوں سے گزرنے والا آور دریا لکسمبرگ اور جرمنی کے درمیان قدرتی سرحد بناتا ہے۔

یہاں آپ آپ دلکش پلوں پر چل سکتے ہیں، مقامی بیکریوں کی سیر کر سکتے ہیں اور دیہی زندگی کی پرسکون روانی سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

مئی سے ستمبر تک دریا کنارے چہل قدمی کا بہترین وقت ہوتا ہے (فائل فوٹو: برٹینیکا)یہاں مقامی بسیں اور پیدل راستے دونوں طرف کو جوڑتے ہیں۔مئی سے ستمبر تک دریا کنارے چہل قدمی کا بہترین وقت ہوتا ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More