کہنے کو میرے شہر کو بارش نے ڈبویا۔۔ کراچی سمیت ملک بھر میں بارش اور سیلاب کی تباہ کاریوں پر شوبز شخصیات پھٹ پڑیں ! دیکھیں

ہماری ویب  |  Aug 21, 2025

"یہ صرف بارش نہیں ہے، یہ ہمارے سسٹم کی ناکامی ہے، لوگ مر رہے ہیں اور ہم سب خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔"

یہ آواز کسی عام شہری کی نہیں بلکہ پاکستان کے معروف فنکاروں کی ہے جو حالیہ تباہ کن بارشوں اور سیلاب پر کھل کر بول رہے ہیں۔

پاکستان کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں اور اچانک بادل پھٹنے کے واقعات نے تباہی مچا دی ہے۔ بونیر، صوابی، کشمیر اور خوشاب میں آنے والے فلڈز نے درجنوں بستیاں بہا دیں، صرف ایک رات میں سوات کے مختلف حصوں سے 500 افراد پانی میں بہہ گئے۔ کراچی بھی شدید متاثر ہوا جہاں ناقص نکاسی آب کے باعث کئی علاقے دریا کا منظر پیش کرنے لگے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ اور پنجاب میں مزید شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، جس نے عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

اب تک پورے ملک میں ایک ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، سیکڑوں زخمی یا لاپتہ ہیں جبکہ دو ہزار سے زیادہ افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔ شمالی پاکستان، کراچی اور کشمیر کے انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

اسی صورتحال پر پاکستانی فنکار بھی چپ نہ رہے۔ مشی خان، خالد انعم، حنا بیات، فیصل قریشی، سجل علی، شہزاد رائے اور دیگر نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور اداروں کی کارکردگی پر سوال اٹھائے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ "ہم کب تک انسانی جانوں کے ضیاع پر صرف افسوس کرتے رہیں گے؟"

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More