گھر کی بہت یاد آرہی ہے۔۔ سنجے دت کے والد کا تعلق پاکستان کے کس گاؤں سے تھا؟ موت سے پہلے بیٹے سے جذباتی گفتگو

ہماری ویب  |  Sep 09, 2025

"رات کے قریباً دو بجے میں شوٹنگ ختم کر کے گھر پہنچا تو دیکھا پاپا اکیلے بیٹھے ہیں۔ میں نے سوچا کہ شاید وہ ممی کو یاد کر رہے ہیں۔ آہستہ سے پوچھا کہ کیا بات ہے پاپا؟ تو انہوں نے میری طرف دیکھا اور کہا: ’پتر، مینو کار دی یاد آرہی اے… پاکستان میرا گھر ہے، وہی جگہ ہے جسے میں بھلا نہیں سکتا۔‘"

یہ جذباتی یاد اداکار سنجے دت نے ایک انٹرویو میں تازہ کی جب وہ اپنے والد سنیل دت کی پاکستان سے جڑی یادوں کا ذکر کر رہے تھے۔ ان کے مطابق والد تقسیمِ ہند کے زخم بھلا نہ سکے اور اکثر پاکستان کے حوالے سے دل گرفتہ ہو جاتے تھے۔ سنجے دت نے مزید کہا کہ تقسیم کا وقت دونوں طرف کے لوگوں کے لیے کربناک تھا اور وہ تلخ لمحے ہمیشہ تاریخ کا حصہ رہیں گے۔

سنیل دت کا تعلق اصل میں جہلم کے گاؤں نکہ خورد سے تھا، جہاں وہ 1929 میں پیدا ہوئے۔ وہ ایک پنجابی ہندو گھرانے کے فرد تھے جنہیں 1947 کے بعد نقل مکانی کر کے ہندوستان جانا پڑا۔ بعد میں وہ ممبئی میں آباد ہوئے اور بطور اداکار، فلم پروڈیوسر اور سیاست دان نمایاں مقام حاصل کیا۔

سنجے دت کے مطابق ان کے والد کے دل میں اپنے آبائی وطن کے لیے ہمیشہ ایک خلش رہی۔ یہی وجہ تھی کہ وقتاً فوقتاً وہ پاکستان کو یاد کر کے افسردہ ہو جاتے تھے۔ سنجے نے یہ بھی یاد دلایا کہ ان کے والد کے ساتھ انہوں نے فلم "منا بھائی ایم بی بی ایس" میں اسکرین شیئر کیا تھا، جو 2003 میں ریلیز ہوئی اور باپ بیٹے کے رشتے کو نیا رنگ دے گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More