کراچی میں آج کتنی بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

ہماری ویب  |  Sep 11, 2025

کراچی میں حالیہ مون سون سسٹم اچھی بارش برسانے کے بعد بلوچستان کی جانب چلا گیا ہے لیکن اس کے اثرات اب بھی شہر میں برقرار ہیں۔

چیف میٹرولوجسٹ امیر حیدر لغاری کے مطابق آج مطلع کہیں مکمل اور کہیں جزوی ابرآلود رہے گا اور مضافاتی علاقوں سمیت شہر میں ہلکی بارش کا امکان بھی ہے لیکن مزید موسلادھار بارشوں کا امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان منتقل ہونے والا یہ سسٹم بحیرہ عرب سے نمی حاصل کر رہا ہے جس کی وجہ سے جمعہ کو بھی شہر میں کہیں کہیں بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ 8 سے 11 ستمبر کے دوران کراچی میں مون سون سسٹم کے تحت وقفے وقفے سے درمیانی اور تیز بارشیں ہوئیں جس کے نتیجے میں ڈیموں میں پانی کی سطح بلند ہوئی اور ندی نالوں میں طغیانی کے باعث کئی قریبی علاقے زیر آب آگئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش ڈی ایچ اے فیز 7 میں 32.6 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ کورنگی میں 18.9 ملی میٹر،کیماڑی میں 19.5،پی اے ایف مسرور بیس پر 19.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

اسی طرح گلشنِ معمار میں 16.9 ،نارتھ کراچی میں 12.8 ملی میٹر اور ایئرپورٹ اولڈ ایریا میں 12.3 اور اورنگی ٹاؤن اور محکمہ موسمیات یونیورسٹی روڈ پر بارش 11.8 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سب سے کم بارش بحریہ ٹاؤن میں صرف 3.4 ملی میٹر ہوئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More