لائیو: سیلاب سے متاثرہ رحیم یار خان کے علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری

اردو نیوز  |  Sep 12, 2025

اہم نکات

دریائے سندھ اور دریائے چناب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن

وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز کا سیلاب سے متاثرہ رحیم یار خان کا دورہ

پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ آبادیوں میں ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، پاکستان آرمی، سول ڈیفنس اور دیگر محکموں کا مشترکہ ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔

جمعے کو جاری کیے گئے بیان کے مطابق کمشنر بہاولپور ڈویژن مسرت جبیں نے آر پی او رائے بابر علی کے ہمراہ دریائے چناب سے متاثرہ مواضعات نور والا اور گل محمد لنگاہ کا دورہ کیا۔

کمشنر بہاولپور ڈویژن نے بتایا کہ تحصیل لیاقت پور کے  پانچ پوائنٹس پر ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ نور والا پر ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا۔ اس موضع سے 20 ہزار سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا۔ پانچ متاثرہ مواضعات سے 90 فیصد آبادی کا انخلاء مکمل کر لیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہوزیراعلی پنجاب مریم نواز جنوبی پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر رہی ہیں۔

وزیراعلیٰ کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق مریم نواز صوبائی وزرا کے ہمراہ شیخ زید ایئرپورٹ رحیم یارخان پہنچیں گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شیخ زید ایئرپورٹ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے وزیراعلٰی پنجاب سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرنے جائیں گی۔

وزیراعلی کی آمد موقع پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More