بھارت خاک میں ملی ساکھ بحال نہیں کرسکتا، اپنے طیاروں کے ملبے میں دفن ہوگا، وزیر دفاع

ہماری ویب  |  Oct 05, 2025

وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی اسٹیبلشمنٹ کے اشتعال انگیز بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس دفعہ بھارت ان شاءاللہ اپنے طیاروں کے ملبے میں دفن ہوگا۔

ایکس پر جاری کردہ بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی فوجی اور سیاسی قیادت کے بیانات اپنی خاک میں ملی ساکھ کو بحال کرنے کی ناکام کوشش ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اتنی فیصلہ کن شکست کے بعد جس کا اسکور 0-6 رہا ہو اگر دوبارہ کوشش کی تو اسکور پہلے سے کہیں بہتر ہوگا۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ جس طرح بھارت میں عوامی رائے تاریخ کی بدترین شکست کے بعد حکومت کے خلاف ہوئی اور مودی اور اس کا ٹولہ جس طرح اپنی ساکھ کھو بیٹھا، اس کا پریشر لیڈر شپ کے بیانات سے ظاہر ہو رہا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان اللہ کے نام پہ بنی ریاست ہے، ہمارے محافظ اللہ کے سپاہی ہیں، اس دفعہ بھارت ان شاءاللہ اپنے طیاروں کے ملبے میں دفن ہوگا، اللہ اکبر۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More