سابق مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر دوبارہ میزائل حملہ کرسکتا ہے لہٰذا ہمیں اس کے عزائم پر گہری نظر رکھنی ہوگی۔
پاکستان کی حالیہ سفارتی کامیابیاں، مستقبل کی امیدیں اور آئندہ دفاعی حکمت عملی کے موضوع پر ایک سیمینار منعقد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے کہا کہ بھارت بخوبی جانتا ہے کہ پاکستان کے پاس جدید ترین میزائل ٹیکنالوجی موجود ہے اور وہ کسی بھی جارحیت کا مؤثر جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق کے بعد پاکستان اور اس کی افواج کا وقار دنیا میں مزید بلند ہوا ہے جبکہ بھارت عالمی سطح پر تنہا ہوچکا ہے۔سابق مشیر قومی سلامتی نے مزید کہا کہ بھارت کے اندرونی سیاسی حالات ایسے ہیں کہ وہ اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے پاکستان پر دوبارہ حملے کا بہانہ تراش سکتا ہے۔