|
مدد
میں اردو وائر ڈاٹ کام سے آر ایس ایس نیوز فیڈ کیسے حاصل
کرسکتا ہوں؟
آپ کو آر ایس ایس ریڈر نامی ایک پروگرام حاصل کرنا ہوگا۔ یہ
پروگرام آر ایس ایس کے ذریعے کسی بھی ویب سائٹ سے آپ کی ویب سائٹ کے لئے حاصل کی
جانے والی نیوز فیڈ آپ کو دکھا سکے گا۔
آپ آر ایس ایس فیڈ کئی طریقے سے حاصل کرسکتے ہیں، مثال کے
طور پر:
-
پیلے رنگ کے آر ایس ایس بٹن کو اپنے نیوز ریڈر میں ڈریگ کریں۔
-
آر ایس ایس فیڈ کے یو آر ایل کو اپنے نیوز ریڈر میں ڈریگ کریں۔
-
آر ایس ایس فیڈ کے یو آر ایل کو اپنے نیوز ریڈر میں کٹ اور پیسٹ کریں۔
میں آر ایس ایس نیوز ریڈر کیسے حاصل کرسکتا ہوں؟
آر ایس ایس نیوز ریڈر کے بہت سے مختلف ماڈلز دستیاب ہیں
جنہیں انٹر نیٹ پر سرچ کیا جاسکتا ہے اور یہ عام طور پر مفت ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے
ہیں۔
مختلف آر ایس ایس نیوز ریڈر مختلف آپریٹنگ سسٹم میں کام کر
سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں آپ کو انتخاب اپنے سسٹم کو ذہن میں رکھ کر کرنا ہوگا۔
یہ بھی بہت اہم ہے کہ کچھ آر ایس ایس ریڈرز کچھ زبانوں میں
کام نہیں کرتے۔
آپ کی ویب سائیٹ پر اردو وائر آر ایس ایس فیڈ کا استعمال
مختلف زبانوں میں اردو وائر کی ویب سائیٹوں سے آر ایس ایس
فیڈ کے آپ کی ویب سائیٹ پر استعمال کی ہم حمایت کرتے ہیں۔ لیکن ایسا کرنے کے لئے
آپ کو ہمارے قواعد و ضوابط سے اتفاق کرنا ضروری ہے۔
ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ جب اردو وائر کا مواد آپ کی ویب
سائیٹ پر شائع ہو تو ایک خاص طریقے سے دکھائی دے اور اس کا کریڈٹ اردو وائر ڈاٹ
کام کو ملے۔ کریڈٹ کے الفاظ یہ ہوسکتے ہیں: ’اردو وائر ڈاٹ کام‘ یا ’اردو وائر ڈاٹ
کام سے‘۔
اردو وائر اپنے آر ایس ایس فیڈ کے لئے کسی بھی طرح سے ذمہ
دار نہیں ہوگی۔
|