پنشنرز کو عید سے قبل اضافی ادائیگیاں کر دی جائیں گی

روزنامہ اوصاف  |  Jul 11, 2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کئی ماہ سے بقایا جات کے منتظر پنشنرز کےلئے اس ماہ بڑی خوشخبری آنے والی ہے حکومت نے بڑھائی گئی پنشن کے علاوہ گزشتہ کئی ماہ کے روکےگئے بقایا جات ادا کرنے کا اعلان کردیا ہے۔حکومتی ادارے ای او بی آئی نے اعلان کیا ہے کہ پنشنرز کو عید سے قبل 6500 کی بجائے 8500 روپے پنشن اور 3 ماہ کے بقایہ جات ادا کیے جائیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ اگست سے بزرگ پنشنرز کی پنشن میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اب بزرگوں کو اگست کے ماہ سے کم از کم 8500 روپے کی پنشن ملے گی۔ جبکہ ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن نے اعلان کیا ہے کہ ای اوبی آئی ملازمین کو واجبات کی مد میں 2.4 ارب روپے بھی ادا کیے جائیں گے
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More