دوآن ایلپ کا 2روزہ دورہ،جلد انگین آلتان بھی پاکستان آئینگے

سماء نیوز  |  Sep 16, 2020

پاکستان میں سرکاری ٹی پر دکھانے جانے والے ترکی کے مشہور ڈرامہ ”ارطغرل غازی ” میں اہم کردار نبھانے والے اداکار دوآن ایلپ دو روزہ نجی دورے پر پاکستان پہنچ گئے ۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مداحوں نے ترک اداکار کا بھرپور استقبال کیا، دوآن ایلپ مصور عباسی ایڈووکیٹ کی دعوت پر پاکستان آئے ہیں۔

مہمان اداکار نے اسلام آباد کی بیلو ورلڈ سٹی کا دورہ کیا اور وہاں گھڑ سواری بھی کی جبکہ اس کے علاوہ پاکستانی میزبان کے ساتھ مختلف مقامات کا دورہ کریں گے۔

دوآن ایلپ اِس نجی دورے کے دوران اہم سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقات بھی کریں گے۔

دوسری جانب بیلو ورلڈ سٹی کے حکام نے سماء کو بتایا ہے کہ انگین آلتان کے معاہدہ ختم نہیں ہوا ہے وہ بھی پاکستان آئیں گے تاہم ان کی پاکستان آمد تاخیر کا شکار ہوگئی ہے ۔

اس سے قبل ڈرامہ سیریل ” ار طغرل غازی” کے ہیرو ” انگین آلتان ” نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے پاکستان کی فرم ” بلیو گروپ/ بلیو ورلڈ سٹی ” کے ساتھ طے پانے والے معاہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More