سیف علی خان نے کرینہ کو ’میم‘ کہہ کر کب اور کیوں پکارا؟

اردو نیوز  |  May 18, 2021

کرینہ کپور اور سیف علی خان نے بہت سی فلموں میں اکٹھے کام کیا ہے جیسے ایجنٹ ونود، ٹشن اور کچھ دیگر تاہم کیا آپ کو معلوم ہے کہ ان کی پہلی فلم ’اوم کارا‘ کے سیٹ پر ان کے درمیان نہ ہونے کے برابر بات ہوئی تھی جو بعدازاں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق کرینہ کپور نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ اس فلم کے دوران جوڑا محض رسمی جملوں تک ہی محدود رہا تھا۔

کرینہ کپور کے مطابق ’دونوں مختلف ادوار کے لوگ تھے، سیف علی خان ایک مختلف نسل سے تھے، میں ان کو جانتی تھی، میں نے ان کو فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ کے سیٹس پر بھی دیکھا تھا جب سیف اور لولو جودھپور میں اس کی شوٹنگ کر رہے تھے۔‘

کرینہ کپور کے مطابق ’اس کے بعد ہم نے ’اوم کارا‘ فلم کی، جہاں ہم نے بات تک نہیں کی۔‘

کرینہ کا کہنا تھا کہ ’وہ ہمیشہ کی طرح ایک خوشگوار صبح تھی، انہوں نے ہمیشہ کی طرح مجھے کہا ’گڈ مارننگ میم‘ اور بہت احترام دیا۔‘

کرینہ کپور کے بقول ’سیف ایسی شخصیت ہیں جن کو ہر عورت پسند کرے گی، ہمارے ریلیشن میں پہلا قدم میری طرف سے بڑھایا گیا۔ سیف دراصل ایسے آدمی ہیں جو کبھی کسی عورت کی طرف نہیں جاتے۔‘

کرینہ کا کہنا تھا کہ ’میری ان کی طرف توجہ پر ان کا انداز ایسا تھا جیسے کہہ رہے ہیں مجھے یقین نہیں آ رہا کہ ایسا کرینہ کر رہی ہیں، جبکہ اگلا ردعمل ایسا تھا کہ کیوں؟ مجھے معلوم نہیں تھا کہ وہ ایسے ہیں۔‘

سیف علی خان اور کرینہ کپور دو ہزار بارہ میں رشتہ ازدواج میں بندھے (فوٹو: انسٹاگرام، کرینہ کپور)ایکٹریس کا کہنا تھا کہ ’مجھے نہیں معلوم کہ ان باتوں سے ان کا مطلب کیا تھا، آیا کہ انہوں نے یہ سوچا کہ وہ خوش قسمت ہیں یا پھر کچھ اور، اس پوری صورت حال کی ذمہ دار میں تھی۔‘

سیف علی خان اور کرینہ کپور2012 میں رشتہ ازدواج میں بندھے۔ ان کے ہاں دسمبر 2016 میں پہلے بیٹے تیمور کی پیدائش ہوئی جبکہ دوسرا بیٹا اس سال کے اوائل میں پیدا ہوا، ابھی تک ان کے دوسرے بیٹے کا نام یا تصویر سامنے نہیں آئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More