کترینہ کی شادی میں شرکت کرے والے مہمانوں کے لئے انوکھی پابندیاں

بول نیوز  |  Nov 25, 2021

کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی میں شرکت کرنے والے تمام ہی مہمان کے لئے کچھ اصول اور ضابطے بنا لئے گئے ہیں۔

بالی وڈ میں آج کل کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کے باز گشت سنائی دے رہی ہے اور کہاجارہا ہے دسمبر میں یہ دونوں شادی کے بندھن میں بندھ جائے گے تاہم ابھی تک دونوں بالی وڈ اداکاروں کی جانب سے باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ اور وکی کوشل اگلے ہفتے ممبئی میں کورٹ میرج کریں گے جس کے بعد دسمبر میں راجھستان میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ اور وکی کوشل کی شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو موبائل ساتھ لانے پر سختی سے عمل درآمد کرنا ہو گا اسی بنا پرایک سکیورٹی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی جسے اس بات کا پابند کیا گیا ہے کہ کوئی بھی مہمان دلہا دلہن کی نہ تو تصاویراور ویڈیوز بنائیں نہ انہیں سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Square Adsence 300X250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More