اینڈریو سائمنڈز، کار حادثے کے وقت موجود مقامی شخص کا بیان

بول نیوز  |  May 16, 2022

          سابق آسٹریلوی کرکٹر اینڈریو سائمنڈز کے کار حادثے کے وقت موجود مقامی شخص کا بیان سامنے آگیا ہے جنہوں نے ان کی جان بچانے کی بھرپور کوشش کی تھی۔

آسٹریلیا کے 46 سالہ سابق کرکٹر اینڈریو سائمنڈز ہفتے کی رات کوئنز لینڈ کے شمالی شہر ٹاؤنز ول کے قریب کار حادثے کا شکار ہوگئے تھے جس کے باعث ان کی موت واقعہ ہوگئی تھی۔

ان کے حادثے کے وقت موجود ایک مقامی شخص کا بیان سامنے آگیا ہے جو حادثے کا عینی شاہد بھی ہے جبکہ اس کا نام ویلن ٹاؤنسن بتایا جارہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹریو دیتے ہوئے ویلن ٹاؤنسن کا کہنا تھا کہ وہ حادثے کی آواز سننے کے بعد سب سے پہلے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اینڈریو سائمنڈز کے انتقال پر ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کا اظہار افسوس

ان کا کہنا تھا کہ حادثے کے وقت اینڈریو سائمنڈز بری طرح پھنس گئے تھے جس کے بعد میں نے انہیں نکالنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ نکالنے کے بعد میں نے ان کا پی سی آر شروع کردیا تھا لیکن جب ان کی نبض چیک کی تو ان کی جانب سے کوئی رسپانس نہیں مل رہا تھا۔

دوسری جانب پولیس کا بھی کہنا تھا کہ ایمرجنسی سروسز کے اہلکاروں نے انہیں بچانے کی بھرپور کوشش کی تھی لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے تھے۔

تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ ان کی گاڑی کن وجوہات کی بناء پر حادثہ کا شکار ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ اس واقعے کو شین وارن کے انتقال کے بعد اسپورٹس کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا جارہا ہے جبکہ ان کے انتقال پر ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں نے افسوس کا اظہار بھی کیا تھا۔

اینڈریو سائمنڈز کے کیریئر پر ایک نظر اینڈریو سائمنڈز نے 1998 میں پاکستان کے خلاف اپنا پہلا انٹرنیشنل ون ڈے میچ کھیلا تھا جبکہ انہوں نے اپنے کیریئر میں 26 ٹیسٹ، 198 ون ڈے اور 14 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔

انہوں نے 238 انٹرنیشنل میچز میں 6 ہزار 887 رنز اسکور کیے جس میں ان کی 8 سنچریاں اور 42 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں جبکہ ٹیسٹ میں انہوں نے سب سے زیادہ 162 رنز اسکور کیے تھے۔

علاوہ ازیں بولنگ میں بھی ان کا کیریئر شاندار رہا اور انہوں نے 165 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ان کا سب سے بہترین اسپیل 18 رنز دے کر 5 وکٹیں رہا۔

مزید پڑھیں49 mins agoنوجوان پاکستانی کوہ پیما نے 8 ہزار میٹر سے اونچی چھٹی چوٹی سرکرلی

نوجوان پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے  8 ہزار میٹر سے اونچی...

15 hours agoجاوید آفریدی کی سری لنکا کرکٹ کو اسپانسرشپ کی پیشکش

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی فرنچائزپشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی...

15 hours agoباؤچر کے خلاف الزامات واپس لے لیےگئے ہیں ،کرکٹ جنوبی افریقہ

کرکٹ جنوبی افریقہ نے اعلان کیا کہ ہیڈ کوچ مارک باؤچر کے...

16 hours agoکراچی: میچ کے دوران دو دن میں دوسرا کھلاڑی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

کراچی میں شدید گرمی نے قیامت ڈھا دی، کراچی میں کھیل کے...

16 hours agoشاہد آفریدی کا اینڈریو سائمنڈز کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز شاہد...

18 hours agoکوربن بوش  کولٹڑ نائل کی جگہ راجستھان رائلز میں شامل

انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل ) کی فرنچائز راجستھان رائلز میں زخمی...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More