وکٹ اڑادی لیکن آؤٹ نہیں ملا کیونکہ ۔۔ فاسٹ بالر کیساتھ کیا واقعہ پیش آیا کہ وہ دنیا کا سب سے بدقسمت ترین باؤلر بن گیا؟

ہماری ویب  |  Dec 12, 2023

آسٹریلیا میں ہونیوالی اے سی ٹی پریمئر لیگ کے ایک میچ میں اس بولر کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ انٹرنیٹ پر وائرل ہوگیا، بالر نے وکٹ اڑادی لیکن بلے باز آؤٹ نہیں ہوا۔

بدقسمت ترین بولر کے ساتھ یہ واقعہ آسٹریلیا کے شہر وارنامبول کےریڈ اوال اسٹیڈیم میں گیننڈیراکرکٹ کلب اور ویسٹ ڈسٹرکٹ کرکٹ کلب کے درمیان 9 دسمبر کو پیش آیا۔

گیننڈیراکے بولر اینڈی رینالڈز نے مخالف ٹیم کے بیٹر میتھیو بوسٹو کو کلین بولڈ کرکے جشن منانا شروع کر دیا لیکن کچھ دیر کے بعد بولر اور دیگر کھلاڑیوں کو احساس ہوا کہ گیند سے مڈل اسٹمپ تو اکھڑ گئی مگر وکٹوں کے اوپر لگی بیلز اپنی جگہ جمی ہوئی ہیں۔

کرکٹ قوانین کا تعین کرنے والے میریلیبون کرکٹ کلب کے مطابق کسی بیٹر کو اسی وقت آؤٹ قرار دیا جا سکتا ہے جب کم از کم ایک بیل اسٹمپ سے نیچے گراؤنڈ پر گرے۔

بولڈ ہونے کے بعد بیٹر بھی پویلین کی جانب جانے لگا تھا جب اسے بتایا گیا کہ بیلز اپنی جگہ سے ہلی نہیں تو وہ واپس آگیا۔امپائرز کے درمیان طویل مشاورت کے بعد بیٹر کو کرکٹ قوانین کے مطابق ناٹ آؤٹ قرار دیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More