شادی شدہ کرکٹرز کی شکلیں دیکھیں ۔۔ بابر اعظم نے شادی سے متعلق سوال پر کیا جواب دیا؟

ہماری ویب  |  Feb 16, 2024

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار بلے باز بابر اعظم نے ایک بار پھر اپنی شادی کا سوال خوبصورتی سے ٹالنے کے ساتھ ساتھ شادی شدہ کرکٹرز پر جملہ داغ کر قہقہے بکھیر دیئے۔

پاکستان سپر لیگ 9 کی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں شاہین آفریدی، شاداب خان، بابر اعظم، محمد رضوان، سرفراز احمد اور شان مسعود بھی موجود تھے۔اسی دوران محمد رضوان نے بابر سے پوچھا کہ آپ کی شادی کب ہو رہی ہے جس پربابر نے کہا اکیلے میں بتاؤں گا۔

اس موقع پر میزبان نے بھی لقمہ دیتے ہوئے کہا کہ آج کل بہت شادی کی باتیں ہو رہی ہیں، جس پر بابر نے کہا کہ ماشاء اللہ سب کی ہوگئی ہے۔بابر کا کہنا تھا کہ جن کی شادی ہو گئی ہے، ان کی شکلیں دیکھیں نا، بابر کا یہ کہنا تھا اور پھر محفل میں قہقہے کی آوازیں آنا شروع ہو گئیں۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم سے پہلے بھی شادی کے حوالے سے سوال کو ٹال دیتے ہیں تاہم محمد رضوان ان سے بار بار شادی کے حوالے سے سوال کرتے رہتے ہیں۔

اس تقریب میں بابر کے دلچسپ جواب پر شاداب خان نے فوری " میں تو خوش ہوں"، جواب دیکر سوال جواب کے اس سلسلے کو مزید خوبصورت بنادیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More