سابق کپتان شعیب ملک نے اداکارہ ثنا جاوید سے دوسری شادی کرلی ، دیکھئے تصاویر

ہماری ویب  |  Jan 20, 2024

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر شعیب ملک اور اداکارہ ثناء جاوید نے شادی کرلی، کرکٹر نے شادی کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیئر کردی۔

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کے درمیان گزشتہ کافی عرصہ سے طلاق کی خبریں گرم تھیں جبکہ چند روز قبل ثانیہ مرزا نے طلاق کے حوالے سے ایک سنجیدہ سا پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا۔

اب شعیب ملک نے اداکارہ ثناء جاوید کے ساتھ سوشل میڈیا پر شادی کی تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپریل 2010 میں شادی کی تھی اور دونوں کی شادی کی خبریں نہ صرف پاکستانی اور بھارتی میڈیا بلکہ عالمی میڈیا کی بھی زینت بنیں۔ جوڑے کے ہاں شادی کے 8 سال بعد 30 اکتوبر 2018 کو پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان دسمبر 2022 سے علیحدگی اور طلاق کی خبریں ہیں اور دونوں وقتاً فوقتاً مذکورہ معاملے پر مبہم انداز میں بات کر چکے ہیں لیکن انہوں نے واضح طور پر خبروں کی تردید یا تصدیق نہیں کی۔طویل عرصے سے ثانیہ مرزا بھارت جب کہ شعیب ملک پاکستان میں مقیم ہیں اور ان کا بیٹا والدہ کے ہمراہ ہے۔

رواں ماہ ایک بار پھر دونوں کے درمیان طلاق کی خبریں اس وقت گردش کرنے لگیں جب شعیب ملک نے اپنے انسٹاگرام کے بائیو سے ثانیہ مرزا کا نام حذف کیا جبکہ اب انہوں نے ثناء جاوید کے ساتھ شادی کی تصاویر جاری کردی ہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More