مشیل اوباما اور بارک اوباما کی علیحدگی کی افواہیں دم توڑ گئیں

ہم نیوز  |  Jan 18, 2025

مشیل اوباما اورسابق امریکی صدر بارک اوباما کی علیحدگی کی افواہیں دم توڑ گئیں۔

سابق امریکی صدر باراک اوباما نے مشیل اوباما کے ساتھ سالگرہ کی تصویر جاری کردی، انسٹاگرام پراپنی اہلیہ کی 61 ویں سالگرہ کی تقریب کی تصویر شیئر کردی۔

نومنتخب امریکی صدر اور چینی صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، مل کرکام کرنے پر اتفاق

سوشل میڈیا اکاؤنٹس پرسابق امریکی صدر نے تصویر لگاتے ہوئے اپنی اہلیہ کے لئے ان الفاظ کا چنائو کیا  تم ہر دن روشن بنا دیتی ہواورکسی نہ کسی طرح بہتر نظر آرہی ہو۔

اہلیہ مشیل اوباما نے سابق صدر کی مبارکباد کا جواب محبت بھرے انداز میں دیا اور سوشل میڈیا پر دیگر مبارکباد دینے والوں سے بھی اظہار تشکرکیا۔

یاد رہے کہ سابق امریکی صدربارک اوباما اور مشیل اوباما کی شادی  1992 میں ہوئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More