شہزاد رائے کا کلاسک گانا ’آنٹیوں‘ کے نام

سچ ٹی وی  |  May 23, 2025

معروف گلوکار شہزاد رائے نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنے کلاسک گانے کو نئے انداز میں گاکر اسے لڑکیوں کے بجائے ’آنٹیوں‘ کے نام کردیا۔

شہزاد رائے کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو وائرل ہوگئی اور اس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے ان کی بات سے اتفاق بھی کیا کہ اب تمام لڑکیاں ’آنٹیاں‘ بن چکیں۔

شہزاد رائے نے انسٹاگرام پر اپنے پرانے گانے ’تیرا مکھڑا حسیں جادو کر گیا‘ کو گاتے ہوئے اس میں ’لڑکیوں‘ کے بجائے ’آنٹیوں‘ کا ذکر کیا۔ گلوکار نے گانے کے بول تبدیل کرتے ہوئے گنگنایا کہ انہوں نے دیکھی ہیں ’آنٹیاں‘ بڑی حسیں لیکن تیرے جیسا کوئی نہیں۔

شہزاد رائے کی جانب سے گانے کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کیے جانے کے بعد صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے ان کی بات سے اتفاق کیا اور خواتین نے کمنٹس کرتے ہوئے بتایا کہ جب گلوکار نے گانا ریلیز کیا تھا، تب وہ لڑکیاں تھیں، اب آنٹیاں بن چکی ہیں۔ خواتین نے تبصروں میں لکھا کہ ’لڑکیوں سے آنٹیوں‘ کہنا اچھا محسوس کروا رہا ہے جب کہ بعض افراد نے کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں گانا سن کر اپنا بچپن یاد آگیا۔

 زیادہ تر صارفین نے شہزاد رائے کے گانے کو کلاسک قرار دیتے ہوئے لکھا کہ گانے میں دکھائی گئی ماڈل لڑکی واقعی خوبصورت تھی۔ خیال رہے کہ شہزاد رائے نے ’تیرا مکھڑا حسیں‘ پہلی بار سال 2002 میں قبل ریلیز کیا تھا، گانے کو اپنے زمانے کا مشہور ترین گیت مانا جاتا رہا ہے۔

بعد ازاں شہزاد رائے اسی گانے کو متعدد کنسرٹس وغیرہ میں بھی گاتے دکھائی دیے اور 2021 میں انہوں نے اسی گانے کی دوبارہ ویڈیو بھی ریلیز کی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More